الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 650
الهام ، عقل ، علم اور سچائی 619 ہے۔ملاں کو ہمیشہ کیلئے سونے دیں اور اسے اپنے ذہن کے نہاں خانوں میں اقتدار کی لامحدود خواہشیں اور اس کے فریب اور وہم سے بہلنے دیں۔مگر کاش ! مسلمان بیدار ہو جائیں اور ملاں کو یونہی قیامت تک خواب خرگوش کے مزے لینے دیں۔اور ملاں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی گہری نیند میں ڈوبا ر ہے اور خدا کے لئے آنحضرت ﷺ کی امت کو تنہا چھوڑ دے تا اسے پھر سے دن کی روشنی دیکھنا نصیب ہو۔