الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 449 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 449

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 435 کے مطابق اس موضوع پر سب سے اہم تحقیق کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے Behavioural حیاتیات کے پروفیسر ماسا کا زو کونیشی (Masakan Konishi) اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ان کا یہ کام اپریل 1993ء کے سائنٹفک امریکن Scientific) (American میں شائع ہو چکا ہے۔2 ہم نے درج ذیل معلومات کیلئے زیادہ تر اسی تحقیق پر انحصار کیا ہے لیکن ہمارا یہ مختصر بیان اس نازک اور حساس تحقیق کا حق ادا نہیں کر سکتا۔وہ حضرات جو سائنسی اور حسابی معلومات میں دلچسپی رکھتے ہیں اس عالمانہ مقالہ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔اتو اپنے منفرد اور بیشل سمعی نظام کی وجہ سے رات کی تاریکی میں گرے ہوئے پتوں کے نیچے موجود کسی چوہے کی معمولی سی حرکت کی آواز کا بھی پتہ لگا لیتا ہے اور معتین طور پر جان لیتا ہے کہ کتنی دور، کس سمت میں اور کس خاص جگہ پر چوہا چھپا ہوا ہے اور ملی میٹرز کی حد تک فاصلہ کی ٹھیک ٹھیک تعیین کر لیتا ہے اور پھر مکمل تاریکی میں اپنے پروں کی بے آواز پھڑ پھڑاہٹ کے ساتھ چوہے پر جھپٹتا اور اتنی عمدگی سے اپنے پنجوں میں دبوچ لیتا ہے کہ نیچے موجود مٹی میں ہلکی سی جنبش بھی نہیں ہوتی۔یہ کان کس نے اور کس طرح بنائے اور کیا کوئی عظیم ماہر پلاسٹک سرجن کسی اندھے شخص کے کانوں میں اتنی تبدیلی کر کے اس کی بینائی کے نقصان کو اس طرح پورا کر سکتا ہے کہ وہ ایک تاریک رات میں آزادانہ گھومنے پھرنے والے الو کی طرح اپنا راستہ تلاش کر سکے؟ مگر ماہرین حیاتیات پھر بھی اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ صناعی کا یہ شاہکار اندھے ارتقا