الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 327 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 327

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 321 جانے کے چکر سے نکل نہیں سکتا تھا۔ان کا اصرار ہے کہ ہمیں اس کا حل Solid State Chemistry میں تلاش کرنا چاہئے۔آب پاشیدگی سے متعلقہ وقت کا جو حل بھی پیش کیا گیا ہو اس سلسلہ میں اختلاف رائے کے باوجود یہ بات یقینی ہے کہ کیمیاوی ارتقا کے بارہ میں کسی ایسے نظریہ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا جس میں خشک ابتدائی اور وسطی مراحل کا ذکر نہ ہو۔خشکی کا یہ دور اس وقت ظہور میں آیا ہو گا جب Oceanic Prebiotic Soup یعنی زمانہ قبل از تاریخ کا قبل از حیات سمندری سوپ گاڑھا اور خشک ہو کر چکنی مٹی کی نہایت بار یک در بار یک تہوں کی صورت اختیار کر گیا ہو گا۔قرآن کریم اس نظریہ کی تائید کرتا ہے کہ زندگی کی ابتداء پانی سے ہوئی اور درمیان میں خشکی کا ایک ایسا دور آیا جس میں قدیمی شور بہ (Primordial Soup) ٹھیکریوں کی طرح بجنے والی خشک چکنی مٹی کی شکل اختیار کر گیا۔نوم لا ہو (Noam Lahav)، ڈیوڈ وائٹ (David White) اور شر ووڈ چانگ (Sherwood Chang) کی تحقیق نے نامیاتی مواد کی تالیف میں چکنی مٹی کی افادیت اور اس کے بنیادی کردار کو اور بھی واضح کر دیا ہے۔انہوں نے تجربات سے ثابت کیا ہے کہ چکنی مٹی کو بار بار گیلا اور خشک کرنے سے کس طرح امینوایسڈ کے سالمے گلائیسین (Glycine) کی شکل میں آپس میں جڑتے چلے جاتے ہیں۔بار بار کے اس عمل سے ماحول کی توانائی نامیاتی سالموں میں منتقل ہو جاتی ہے۔3 ان کا مجوزہ حل قرآن کریم کے پیش کردہ بیان سے بہت قریب تھا۔مگر یہ کیرن سمتھ (Cairms-Smith) تھا جس نے کھل کر اور بلا جھجک قرآن کریم کے موقف کی تائید کی ہے حالانکہ وہ خود قرآن کریم کے اس بیان سے بالکل بے خبر تھا۔متعلقہ آیات قرآنیہ کا ذیل میں دوبارہ ذکر کیا جاتا ہے۔وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْ حَيْ (الانبياء 31:21) ترجمہ: اور ہم نے پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔