الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 325
الهام ، عقل ، علم اور سچائی 319 واپس لوٹ جاتا ہو گا اور نامیاتی مرکبات کے بنے اور ٹوٹنے کا یہ گھن چکر مسلسل جاری رہتا ہو گا۔سائنسی طرز بیان سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کیلئے ہم اس عمل کو درج ذیل انداز سے بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔زندگی کے اجزائے ترکیبی کے لئے درکار تمام کے تمام امینوایسڈ (Amino acids)، ایلڈی ہانڈز (Aldehydes) ایک معروف عمل کے ذریعہ معرض وجود میں آتے ہیں جسے Strecker Synthesis کہا جاتا ہے اور جو دو مراحل میں مکمل ہوتا ہے۔پہلے مرحلہ میں ایلڈی ہائیڈ، ایمونیا اور HCN کے آمیزہ سے مل کر Aminonitrile بناتا ہے جس کی آب پاشیدگی سے دوسرے مرحلہ میں Amino acid بنتا ہے۔لیکن وقت یہ ہے کہ Strecker Synthesis کے یہ دونوں مراحل اپنی پہلی حالت میں واپس لوٹ سکتے ہیں۔سائنسدانوں کیلئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ان غیر متوازن ابتدائی مرکبات کا ارتقا کیسے ممکن ہوا۔اگر چہ اس معمہ کے متعد دحل پیش کئے گئے ہیں مگر ان سے یہ تھی سلجھنے کی بجائے مزید الجھتی چلی گئی۔اکثر سائنسدان اس نظریہ کے حامی ہوتے جارہے ہیں کہ اس عمل میں کہیں نہ کہیں خشکی کا کوئی ایسا دور ضرور آیا ہو گا جس میں Primordial Soup یعنی زمانہ قبل از تاریخ والی سوپ یا شور بہ کے ابتدائی غیر متوازن نامیاتی مرکبات اعلیٰ درجہ کے متوازن اور غیر مبدل نامیاتی مرکبات میں تبدیل ہوئے ہوں گے۔نیز ابتدائی امینوایسڈ میں سے پروٹین اور نیوکلیک ایسڈ Nucleic) (Acid کے بننے کیلئے لازمی ہے کہ پانی کا ایک مالیکیول Amino acid کے مالیکیول اور Nucleotides کے ہر جوڑے میں سے خارج ہو جائے۔اس عمل کو کثیر الترکیبہ سازی کہتے ہیں۔مگر دقت یہ ہے کہ چونکہ یہ تمام عمل سمندر میں ہوا تھا اس لئے ضروری تھا کہ پانی کی موجودگی کی وجہ سے یہ رد عمل واپس عمل کی طرف لوٹ جاتا اور کثیر الترکیبیہ سازی کا عمل ختم ہو کر رہ جاتا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس قدیمی محلول میں ہر سالمہ (Molecule) کو پانی میں ہی خشک ( Dehydrate) ہو جانا چاہئے تھا۔یہ عمل اگر نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور تھا۔اگر آمیزہ کو لیبارٹری میں خشک ہونے دیا جائے تو عمل تکثیف (Condensation Reaction) کے نتائج اکثر و بیشتر