الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 315 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 315

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 309 پیدا کرنا جو DNA RNA جیسی زندگی کے اجزائے ترکیبی کیلئے از حد ضروری ہیں ایک سعی لاحاصل کے سوا کچھ نہیں۔اگر یہ بات تسلیم بھی کر لی جائے کہ باہمی تعامل کی بے شمار صورتوں کے نتیجہ میں DNA / RNA کے سالمے موجودہ شکل اختیار کر سکتے ہیں تب بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔۔DNA کے صرف ایک مالیکیول کے اتفاقاً پیدا ہو جانے کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے ڈکرسن ایک انگریز سائنس دان ہے۔ڈی۔برنل (J۔D۔Bernal) کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہے کہ DNA کے واحد مالیکیول سے تمام سلسلۂ حیات کا پیدا ہو جانا اتنا ہی نا قابل یقین امر ہے جتنا کہ آدم اور حوا کا جنت میں اچانک پیدا ہو جانا۔7 ڈ کریسن (Dickerson) اس مسئلہ کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے ان مشکلات کا بطور خاص ذکر کرتا ہے جو ( مختلف سائنسدانوں کی طرف سے) پیش کردہ نظریات میں پائی جاتی ہیں اور کہتا ہے کہ یہ سائنسدان در اصل اپنے نظریات کی بنیاد ایک تخیلاتی اور بے سرو پا اتفاقی کھیل پر رکھتے ہیں۔اس موضوع پر ہم آئندہ صفحات میں مزید گفتگو کریں گے۔