الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 133
الهام ، عقل ، علم اور سچائی 133 بدل سکتا ہے اور نہ ہی اندھیرے کو روشنی میں تبدیل کر سکتا ہے۔وجدان میں کبھی بھی یہ صلاحیت نہیں رہی کہ وہ ماضی میں مدفون واقعات سے پردہ اٹھا سکے یا مستقبل میں جھانک کر کوئی پیشگوئی کر سکے۔اگر ذات کی مکمل نفی کا فلسفہ اپنے منطقی انجام کو پہنچتا ہے تو یقینا نسلِ انسانی کے خاتمہ پر مفتح ہو گا۔الہامی نور سے منور حضرت بدھ کی حکمت اور دانش کو ایک مبہم وجدان سے تعبیر کرنا، حضرت بدھ کی عزت افزائی نہیں۔یادرکھنا چاہئے کہ وجدان وہ روحانی آب حیات نہیں تھا جسے پی کر انہوں نے حیات جاوداں پائی۔