الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 276
الهام ، عقل ، علم اور سچائی اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر دیا ہے۔ہر ایک اپنی مقررہ مدت کی طرف رواں دواں ہے اور (یا درکھو کہ) اللہ اس سے جو کچھ تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔يُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِى لِأَجَلٍ مُّسَمًّى ذَلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِنْ قِطْمِيرٍ (فاطر 14:35) ترجمہ: وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کیا ہے۔ہر ایک اپنے مقررہ وقت کی طرف چل رہا ہے۔یہ ہے اللہ، تمہارا رب۔اسی کی بادشاہت ہے اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کی جھلی کے بھی مالک نہیں۔خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ يُكَوِرُ الْيْلَ عَلَى النَّهَارِ وَيُكَوِرُ النَّهَارَ عَلَى الَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِى لِأَجَلٍ مُّسَمًّى أَلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ (الزمر 6:39) ترجمہ: اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا۔وہ دن پر رات کا خول چڑھا دیتا ہے اور رات پر دن کا خول چڑھا دیتا ہے۔اور اسی نے سورج اور چاند کو مسخر کیا۔ہر ایک اپنی مقررہ میعاد کی طرف متحرک ہے۔خبردار! وہی کامل غلبہ والا ( اور ) بہت بخشنے والا ہے۔269 اب ہم سورج کی حرکت کے بارہ میں قرآن کریم کے ایک اور حیرت انگیز انکشاف کا ذکر کرتے ہیں جس کا ذکر کسی اور الہامی کتاب میں نہیں ملتا۔چنانچہ قرآن کریم یہ اعلان کرتا ہے: وَالشَّمْسُ تَجْرِى لِمُسْتَقَةٍ لَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ يس 39:36) ترجمہ: اور سورج (ہمیشہ) اپنی مقررہ منزل کی طرف رواں دواں ہے۔یہ کامل غلبہ واسلے (اور) صاحب علم کی ( جاری کردہ) تقدیر ہے۔