جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 458 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 458

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 458 کہ ایک صحرا ہے اور بڑی گھبراہٹ اور بے چینی کا عالم ہے اور خاکسار اس صحرا میں بہت پریشان کھڑا ہے کہ اتنے میں ایک غیبی آواز آتی ہے کہ " بیعت کرو" جب میں منہ اٹھا کر اس آواز کی جانب دیکھتا ہوں تو مجھے ایک سرسبز کھجور کا درخت نظر آتا ہے جس کے نیچے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہراحمد صاحب کھڑے ہیں اور آپ کے ہاتھ میں ایک اونٹ کی مہار ہے۔( تاریخ تحریر 13 جولائی 1982ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔۱۴۰۔فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹرمحمد علی صاحب پی اے ایف سرگودھا اس رب جلیل کی قسم ہے جس کے ہاتھوں میں ذرے ذرے کا مکمل اقتدار ہے اور جس کی لعنت دونوں جہانوں میں بیخ کنی کر دیتی ہے۔میں اپنی ڈائری سے اپنا ایک خواب ہو بہو بغیر کسی تغیر کے درج کرتا ہوں جو صبح ساڑھے چار بجے (ٹھیک ) مورخہ 10 رجون 1982ء کواس عاجز نے دیکھا صرف اپنی بیوی کو اس پر گواہ بنایا۔مکرم مرزا عبدالحق صاحب امیر صوبہ پنجاب سے پوچھتا ہوں کہ انتخاب ہو گیا کہ نہیں۔وہ کہتے ہیں ہاں ہو گیا ہے۔میں نے پوچھا کون آیا؟ فرمایا! مرزا طاہر احمد صاحب تاریخ تحریر 12 جون 1982ء)