جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 399
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ۷۳ مکرم حکیم محمد احسن خان صاحب امین جماعت احمد یہ راولپنڈی 399 حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی بحیثیت خلیفہ اسی آمد کی خب اللہ تعالی نے خاکسار کو چند ماہ قبل دے دی تھی۔رات دو بجے کے قریب غنودگی میں تھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے بلند آواز سے نعرہ بلند کیا ہے۔لفظ نعرہ کو بہت طول دیا اور جواباً دنیا کے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں "اللہ اکبر" کا نعرہ لگایا یہ آواز اتنی بلند تھی کہ جس نے زمین کو ہلا دیا۔اس وقت یہ فہیم ہوئی کہ خلیفہ رابع حضرت مرزا طاہر احمد ہوں گے۔( تاریخ تحریر 19 جون 1982ء) ۷۴ مکرم مرزا ضمیر احمد کلیم صاحب منڈی بہاؤالدین مجھے یہ خواب آئی کہ ایک پیکٹ ہے اس میں لنگر کی دو تین روٹیوں کے ٹکڑے ہیں۔اور ان کے اوپر لنگر کی دال ماش سیاہ اور سفید رنگ کی ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد کے اور میرے سامنے یہ پیکٹ ہے۔ایک طرف کچھ آدمی سے ہیں۔جو کہ ہم دونوں دیکھ رہے ہیں۔( تاریخ تحریر 15 جولائی 1982ء)