جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 345
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 345 ۱۲ مکرم لطیف احمد شمس صاحب رچنا ٹاؤن شاہدرہ لاہور تقریباً 71-1970ء کو مجھے ایک خواب آئی جو میں نے صبح اٹھ کر اپنی والدہ کو سنائی تو انہوں نے کہا مجھے بھی آج رات ایسی ہی خواب آئی ہے دونوں خوابوں میں حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کے خلیفہ اُسے ہونے کا مفہوم پایا جاتا تھا۔اتنا عرصہ گذر جانے کی وجہ سے ہمیں خوا میں یاد نہیں ہیں مگر ذہن میں حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کے متعلق خلیفہ مسیح ہونے کا خیال پختہ ہو چکا تھا۔چنانچہ جب حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے وصال کی خبر ملی اور میں ربوہ جانے کے لئے تیار ہوا تو میں نے اپنی اہلیہ بشری پروین صاحبہ کو بتایا کہ میرے خواب کے مطابق حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ امسیح الرابع ہوں گے۔الحمد للہ کہ خلافت رابعہ کے قیام سے یہ خواب پوری ہوگئی۔۔*۔۔۱۳۔مکرمہ نفیسه طلعت صاحبه دختر شیخ فضل کریم صاحب و ہرہ مرحوم اہلیہ وارنٹ آفیسر مرز اسعید احمد صاحب کراچی 1970ء میں جب کہ میں بانی منزل دار البرکات ربوہ میں مقیم تھی۔میں نے رات کو خواب میں دیکھا۔کہ گویاز مین بڑی چھوٹی سی سمٹ کر سامنے آگئی ہے۔اور گول دائرے کی شکل میں ہے۔اس کے گر درنگ برنگی اور سفید لیکن تیز روشنیاں گھوم رہی ہیں۔جو بہت ہی خوبصورت اور دل کو پیاری لگتی ہیں پھر دیکھا کہ زمین کے اندر سے ایک نام ابھرا اوروہ تھا" مرزا طاہر احمد " تاریخ تحریر 19 جون 1982ء)