جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 313 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 313

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 313 سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات ، پیشگوئیاں جن کے مصداق سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ ٹھہرے إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةً لَّكَ ہم تمہیں ایک ایسے پوتے کی بشارت دیتے ہیں جو عظیم الشان ہوگا۔میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔حضور رحمہ اللہ کے دور میں MTA کے ذریعہ اور حضور رحمہ اللہ کے ماریشس اور ناروے کے North End تک بنفس نفیس جانے اور خطبات کے ذریعہ پیغام پہنچانے سے یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔۔موعود ذریت: حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اس مسیح کو بھی یادرکھو جو اس عاجز کی ذریت میں سے ہے جس کا نام ابن مریم بھی رکھا گیا ہے"۔۴۔لندن میں مدلل تقریر: (ازالہ اوہام از روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 318) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔" میں نے دیکھا کہ میں شہر لندن میں ایک منبر پر کھڑا ہوں اور انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلل بیان سے اسلام کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں بعد اس کے میں نے بہت سے پرندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے جن کے رنگ سفید تھے۔