جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 287
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 287 ایک بہت بڑے میز کے سامنے ایک صاحب جن کا نام رؤف ہے بڑی افسرانہ شان سے کرسی پر بیٹھے ہیں ( یہ رؤف صاحب ایک افسر ہیں جنہیں میں جانتا ہوں میرے علم کے مطابق ان کے زندگی بہت پاکیزہ ہے اگر چہ وہ غیر از جماعت ہیں ) میں نے دیکھا کہ میز کے دوسری طرف یعنی رؤف صاحب کے عین سامنے دو کرسیوں پر محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اور آپ (یعنی شمس صاحب )۔۔۔۔۔۔۔صاحبزادہ صاحب کے بائیں جانب ہیں آپ تینوں ہی بے حد سنجیدہ ہیں۔صاحبزادہ صاحب سفید شلوار، سفید قمیض اور سفید پگڑی باندھے ہوئے ہیں قمیض پر انہوں نے واسکٹ پہن رکھی ہے جو سفید اور سبز ہے۔ان کا چہرہ یہ چہرہ نہیں۔خدو خال یہی ہیں۔لیکن وہ گوشت پوست کا ہونے کی بجائے نور سے بنا ہے اور یہ اسی چیز سے بنا ہوا ہے جس سے بہشت میں رہنے والوں کے وجود بنتے ہیں، میں اس قسم کے وجود پہلے بھی کشفی حالت میں دیکھ چکا ہوں۔آپ سفید شلوار، سفید قمیض ، سفید کوٹ اور سفید پگڑی باندھے ہوئے ہیں اور چہرہ غیر معمولی طور پر پر جلال ہے۔آپ کے ہاتھ میں چھڑی بھی ہے اور آپ بے حد مستعد اور چاق و چوبند ہیں۔۶۶ مکرم حبیب اللہ صاحب ابن چوہدری عنایت اللہ صاحب مبلغ ٹورا۔مشرقی افریقہ چوہدری عنایت اللہ صاحب لکھتے ہیں۔عاجز کے بڑے لڑکے عزیزم حبیب اللہ احمدی نے 65-11-04 کو رات خواب میں