جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 7
خلافت حقه اسلامیه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 7 جماعت احمدیہ کی صداقت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام وخلفاء کی تائید ونصرت میں "بنصرك رجال نوحى اليهم من السماء " کے تحت اللہ تعالیٰ کی طرف سے رؤیا کشوف اور خوابوں کا اپنے مخلصین کو دکھلایا جانا جماعت کا ایک بہت بڑا سرمایہ ہے اور تاریخ کا حصہ ہے۔جسے محفوظ کرنا بہت ضروری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔"میرے نزدیک قرین مصلحت ہے کہ جب ایک معقول اندازہ ان خوابوں اور الہاموں کا ہو جائے تو ان کو ایک رسالہ مستقلہ کی صورت میں طبع کر کے شائع کیا جائے کیونکہ کیونکہ یہ بھی ایک شہادت آسمانی اور نعمت الہی ہے۔" پھر فرمایا۔نشان آسمانی از روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 400-399) ایسی تحریریں ایک جگہ جمع ہوتی جائیں اور پھر حق کے طالبوں کے لئے شائع کی جائیں۔اس تجویز سے انشاء اللہ بندگان خدا کو بہت فائدہ ہوگا اور مسلمانوں کے دل کثرت شواہد سے ایک طرف تسلی پا کرفتنہ سے نجات پا جائیں گے۔" ( مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 156) ان ارشادات کی روشنی میں پانچوں خلفاء کے بارے میں الہامات، رویا کشوف اور خوابوں کا مجموعہ خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کے مبارک اور تاریخی موقعہ پر نظارت اصلاح وارشا دمرکزیہ کو پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔اس کتاب کو مرتب کرتے وقت اس امر کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ خوابوں کی ترتیب سن وار اور تاریخ وار ہوتا کہ ایک قاری کا اپنے خالق حقیقی پر ایمان بڑھے کہ کتنے سال قبل جبکہ وہ شخص