جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 708
708 خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے to put forward Hazrat Mirza Masroor Sahib's name for the next Khalifa۔This was divine direction and had to be followed۔(ترجمه) حضرت خلیہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات کے دو دن بعد قبل از انتخاب خلافت خامسہ خواب میں میں نے ایک شخص کو دیکھا جس کو میں نہیں جانتا تھا۔وہ تیزی کے ساتھ محمود ہال جو کہ لندن بیت الفضل کے احاطہ میں ہے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا تھا۔میں نے سیکورٹی سے تعلق رکھنے والے احباب سے پوچھا کہ یہ شخص کون تھا ؟ کیا تم نہیں جانتے ؟ یہ ہمارے نئے خلیفہ مرزا مسروراحمد ہیں۔یہ میرے لئے ایک مختصر مگر واضح خواب تھی۔ایک اور غیر متوقع اور حیران کن بات میرے لئے یہ تھی کہ میں خلافت کمیٹی کا بھی ایک رکن تھا۔جبکہ میں نہ تو امیر نہ ہی مشنری انچارج یا کسی کا نمائندہ تھا۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) نے نہایت شفقت کے ساتھ میرا نام خلافت کمیٹی میں رکھ دیا۔میں نے اپنی خواب کا ذکر اپنی اہلیہ سے کیا۔اس نے اصرار کے ساتھ مجھے حضرت مرزا مسرور احمد کا نام خلیفہ کے لئے پیش کرنے کو کہا۔یہ ایک الہی اشارہ تھا جس کا ہونا ضروری تھا۔( تاریخ تحریر 10 را پریل2006ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔