جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 49 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 49

خلافت اولی : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے خلافت اولیٰ کی نسبت آسمانی شہادتیں 49 حضرت خلیفہ مسیح الا ول مولوی نور الدین صاحب بھیروی (اللہ آپ سے راضی ہو ) کی خلافت خدائے علیم وخبیر کی ازلی تقدیروں میں سے ایک خاص تقدیر تھی اور آپ ایک موعود شخصیت تھے چنانچہ اس سلسلہ میں چند آسمانی شہادتیں ذیل میں لکھی جاتی ہیں۔پہلی شہادت خلافت علی منہاج النبوۃ کا اجراء بھی قریش سے ہوگا آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک طرف یہ خبر دی کہ میری امت کی ہلاکت قریش کے ہاتھوں ہوگی۔( بخاری کتاب الفتن صفحہ 150 ) دوسری طرف دعا کی۔اللَّهُمَّ أَذَقْتَ اَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذُقْ آخِرَهُمُ نِوَالًا - ( ترندی جلد دوم باب فضل الانصار وقریش صفحہ 6-5) اے خدا جس طرح تو نے اول قریش کو بلا سے دو چار کیا اس طرح انجام کا ران کو اپنی عطا سے بہرہ ور کرنا۔حضرت پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی یہ دعا حضرت خلیفہ اسیح الاول کی خلافت سے پوری ہوئی۔اس طرح خلافت کا اختتام بھی قریش سے ہوا اور آخری دور کا احیاء واجراء بھی قریش سے کیا۔دوسری شہادت ذوشجہ کے مصداق ابن عساکر کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب نے فرمایا۔خرجَ ابْنُ عَسَاكِرَوَكَانَ عُمَرَ ابنُ الخِطَابَ يَقُولُ مِنْ وُلْدِهِ