جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 494 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 494

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 494 یہ بزرگ کون ہیں لیکن کوئی جواب نہ ملا پھر وہ بزرگ میرے دائیں طرف آکر کھڑے ہو گئے اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔( تاریخ تحریر 26 / جولائی 2004ء) 15 مکرم مقصود الحق صاحب۔لندن آج میں نے اپنی امی کو فون کیا تھا انہوں نے بتایا کہ تمہارے ابا (مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب ) کی وفات (30 دسمبر 1995 ء ) سے دو تین سال قبل کی بات ہے کہ صبح سویرے اٹھنے پر انہوں نے بتایا کہ میں نے آج رات خواب میں دیکھا کہ ایک کمرہ ہے جس میں خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے افراد ایک دائرے کی شکل میں بیٹھے ہوئے ہیں کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تشریف لاتے ہیں ان کے ہاتھ میں دوہار ہیں ایک بڑا ہار ہے اور ایک چھوٹا ہار ہے آپ دائرے میں بیٹھے ہوئے تمام افراد پر نظر ڈالتے ہیں اور بڑا ہار صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے گلے میں ڈال دیتے ہیں اور چھوٹا ہار صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کے گلے میں ڈال دیتے ہیں۔یہ خواب بیان کر کے تمہارے ابا نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ان دو وجودوں سے اپنے دین کے لئے اہم کام لے گا انہوں نے کہا کہ میں نے یہ خواب تمہارے سامنے اس لئے بیان کی ہے کہ خدا جانے اس وقت میں موجود ہوں یا نہ ہوں۔میری امی نے کہا ہے کہ خواب کو بیان کرتے ہوئے الفاظ میں تو فرق ہوسکتا ہے لیکن