جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 327 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 327

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے اب تم خلافت کا پوری طرح چارج لے لو اور مجھے رخصت کرو ( رؤیا میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا فرمان ) 327 15 فروری 1984 ء کو سید نا حضرت خلیہ اصبع الرابع رحمہ اللہ نے رات کو او پر تھے تین مبشر رویا دیکھیں۔ان مبارک نظاروں کا ذکر حضور رحمہ اللہ نے مورخہ 17 فروری 1984ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔ان میں سے پہلی رؤیا میں حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ حضور رحمہ اللہ سے ملتے ہیں اور فرماتے ہیں۔اب تم خلافت کا پوری طرح چارج لے لو اور اب مجھے رخصت کرو" حضور رحمہ اللہ اس خواب کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔میں نے پہلی رویا میں یہ دیکھا کہ ایک برآمدہ میں ایک مجلس تھی ہوئی ہے جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور آپ کے ساتھ دوسرے احمدی احباب کرسیوں میں بیٹھے آپ کی باتیں سن رہے ہیں۔میں بھی اس مجلس میں جاتا ہوں تو خواب میں مجھے کوئی تعجب نہیں ہوتا بلکہ یہ علم ہے کہ اس وقت میں خلیفتہ المسیح ہوں اور یہ بھی علم ہے کہ آپ بیٹھے ہوئے ہیں اور اس بات میں آپس میں کوئی ٹکراؤ نہیں ہے۔یعنی ذہن میں یہ معلوم ہونے کے باوجود کہ آپ فوت شدہ ہیں اس نظارے سے طبیعت میں کسی قسم کا تر دنہیں پیدا ہوتا چنانچہ جب آپ کی مجھ پر نظر پڑی تو ساتھ والی کرسی پر بیٹھے ہوئے شخص جس کا چہرہ میں پہچانتانہیں ، ان کے ساتھ اور بھی بہت سے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں لیکن میں ان کے نام نہیں جانتا۔لیکن جو آپ کے قریب آدمی بیٹھا ہوا ہے اس کو اشارہ سے فرماتے ہیں کہ کرسی خالی کرو اور مجھے پاس بٹھا کر مصافحہ کرتے ہیں اور میرے ہاتھ کو اسی طرح بوسہ دیتے ہیں جس طرح کوئی خلیفہ وقت کے ہاتھ