جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 292 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 292

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے کی۔رات کو کوئی تین بجے خواب میں دیکھا۔292 کئی ایک دوست ایک جگہ اکٹھے ہیں ، جیسے حضور کا وصال ہو گیا ہے۔ان لوگوں میں ایک صاحب ہیں جیسے یونین کونسل کے چیئر مین ہوتے ہیں۔وہ کہتے ہیں۔آپس میں فیصلہ کرلو۔صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اس چیئر مین کی دائیں طرف ہیں۔کچھ عرصہ بعد دیکھتا ہوں کہ مرزا ناصر احمد صاحب کے ہاتھ میں ایک بندوق ہے۔ان کے پاس ایک صاحب کے ہاتھ میں بندوق نظر آتی ہے۔اس نظارہ کے بعد آواز آئی۔"میاں ناصر احمد خلیفہ اسیح ہو گئے۔"۔۔☆۔۔۔۔۔۔۔۷۳ مکرم سردار عبد القادر صاحب۔چنیوٹ میں حلفا اپنا خواب تحریر کر رہا ہوں۔8، 7 نومبر 1965ء (اتوار وسوموار ) کی درمیانی رات خواب میں دیکھتا ہوں کہ ریڈیو سے خبر نشر ہوئی ہے کہ امام جماعت احمدیہ کی حالت نازک ہے اور ان کے نائب نے چارج سنبھال لیا ہے۔اس وقت میرے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ نائب کون؟ تو اشارہ ہوا " حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد " اس خواب کے تھوڑے وقفہ کے بعد حضور کی وفات کی اطلاع ملی )