جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 288 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 288

خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے دیکھا کہ 288 دور بود دارالہجرت میں ہے اور یہ کہ حضرت خدید: اسمع وفات پاگئے ہیں۔تجہیز وتکلین کے انتظامات ہورہے ہیں۔حضور کے چہرہ مبارک کی زیارت کرائی جارہی ہے اور کسی شخص نے بتایا کہ " مجلس نے حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو خلیفہ چنا ہے۔"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۶۷- مکرم محمد اسحاق صاحب ولد میاں نبی بخش مرحوم قاسم پورہ ریلوے روڈ۔گجرات جمعرات 04 نومبر 65ء خواب میں دیکھا کہ مسجد نور قادیان میں اس کونے کے پاس جہاں بڑ کا درخت ہے ہماری جماعت کے افراد بیٹھے ہیں۔ان میں سے ایک نے کہا کہ "حضرت صاحب کے بعد کون کام کرے گا ؟" کے فرمایا کہ ان میں سے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کھڑے ہوئے اور مجمع کی طرف اشارہ کر " ناصر کام کرے گا۔" میں حلفیہ کہتا ہوں کہ میں نے یہ خواب دیکھا تھا۔