جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 251 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 251

خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 251 میں نے پانی پت میں غالبا 1939ء ( اتنا یاد ہے کہ جنگ کے اعلان سے کچھ ماہ قبل کی بات ہے) جبکہ میں وہاں ڈسپنسری کا انچارج تھا۔رات کو تین بجے خواب دیکھا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی جلسہ میں تقریر کر رہے ہیں۔تقریر کرتے کرتے فرمانے لگے۔میں بتاؤں اگلا خلیفہ کون ہوگا ؟ چنانچہ ایک بلیک بورڈ لایا گیا۔جس پر جو خانے بنے ہوئے تھے اس میں آپ نے ایک ایک حرف ایک ایک خانے میں یوں لکھا۔ص میں نے اُٹھ کر اسی وقت ایک کاغذ پر یہ حروف لکھ لئے۔☆۔۔۔۔۔۔و ۱۵ مکرم نورالحق خاں صاحب بی ایس سی ایگلریکلچر ) دار السلام ٹانگانیکا مشرقی افریقہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر اس خواب کو بیان کرتا ہوں اور اگر یہ خواب من گھڑت ہو تو اللہ تعالیٰ اسی جہان میں اور آخرت میں مجھ پر لعنت کرے۔آج سے پچیس سال قبل 1940ء کی بات ہے کہ جب میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی چھٹی جماعت میں تعلیم پاتا تھا کہ ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت