جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 242 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 242

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 242 سیدہ خدیجہ بیگم صاحبہ کی زبانی یہ خواب سنا کرتی تھی جو کہ انہوں نے قریباً 35 سال پہلے دیکھا تھا۔فرمایا کرتی تھیں کہ میں نے دیکھا کہ ہمارے دادا صاحب ( قاضی شاد بخت صاحب عباسی ) ترکی ٹوپی پہنے اور اچھا لباس زیب تن کئے کرسی پر بیٹھے ہیں کسی نے دروازہ پر دستک دی اور ایک سنہری حروف نوشتہ خط دیا۔محترمہ والدہ صاحبہ نے کہا کہ بہت خوبصورت ہے میں بھی دیکھوں کہ کیا ہے۔دیکھا تو اس پر مرقوم تھا۔" پہلا خلیفہ جبرائیل ، دوسرا خلیفہ محمود، تیسرا خلیفہ ناصرالدین۔" تابعین اصحاب احمد جلد اول صفحہ 12 میں یہ خواب درج ہو چکا ہے مگر اس میں میرے والد صاحب ( قاضی شاد بخت عباسی مرحوم) نے ناصر الدین نام اس وجہ سے نہیں لکھوایا کہ خلیفہ اسیح الثانی بفضلہ تعالیٰ ہم میں موجود تھے اس وقت اس کا ذکر کرنا ہرگز مناسب نہیں تھا۔جب میں نے تابعین اصحاب احمد کتاب پڑھی تو والد صاحب محترم سے دریافت کیا کہ خواب کا ایک حصہ تو شائع ہونے سے باقی رہ گیا ہے تو انہوں نے فرمایا کہ اس کا شائع ہونا تو اس وقت مناسب نہیں یہ تمہارے زمانہ میں جب پورا ہو گا تو پھر تم مرکز میں خواب کا باقی حصہ لکھ کر بھیجواد بنا۔" ☆۔۔۔۔۔۔مکرم مولا نا عبدالستارخان صاحب مرحوم المعروف بزرگ صاحب لاہور کا ایک کشف ہمارے سلسلے میں ایک نمایاں شخصیت مولا نا عبدالستارخان صاحب گزرے ہیں جو کہ