جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 223 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 223

خلافت ثالثه : مبشر رویا،خواہیں اور الہی اشارے 223 ہے کہ انبیاء علیہم السلام اور بعض دوسری عظیم الشان روحانی شخصیتوں کے لئے خدا تعالیٰ کے کلام میں پہلے سے پیشگوئیاں موجود ہوتی ہیں۔جو اس کی تعیین میں انسانوں کے لئے مشعل راہ کا کام دیتی ہیں اس پر مستزاد وہ سینکڑوں رویا اور کشوف ہوتے ہیں جو ان مقدس وجودوں کے روحانی مرتبہ پر فائز ہونے سے قبل ہی مومنوں کو دکھائے جاتے ہیں۔ہم پہلے یہاں سیدنا حضرت مرزا ناصر احمد خلیفہ اسیح الثالث کے متعلق وہ چند آسمانی شہادات درج کرتے ہیں جو حضور کی مصدق ہیں اور جن کی صداقت پر جناب کے خلیفہ منتخب ہونے سے مہر ثبت ہو گئی ہے۔طالمود میں پیشگوئی: یہود کی احادیث کی مشہور کتاب طالمود میں لکھا ہے۔It is said that he (The Messiah) Shall die and his kingdom decend to his son and grandson۔In proof of this openion ysaih xLII is qouted ترجمہ: یہ بھی ایک روایت ہے کہ مسیح کے وفات پانے کے بعد اس کی بادشاہت ( یعنی آسمانی بادشاہت) اُس کے فرزند اور پھر اُس کے پوتے کو ملے گی۔اس روایت کی تائید میں یسعیاہ :42 کا حوالہ دیا جاتا ہے۔طالمودمرتبه جوزف با کلے باب پنجم صفحہ 37 مطبوعہ لنڈن 1878ء) یہ پیشگوئی مسیح ناصری کے وجود میں تو پوری نہیں ہوئی کیونکہ نہ ان کا کوئی فرزند تھا نہ پوتا۔یسعیاہ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پیشگوئی مسیح موعود اور اس کے مبشر فرزند اور پوتے