جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 197
خلافت ثانیه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 197 سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں کندھے پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہیں۔عالم رؤیا میں ہی معلوم ہوا۔اسلام کی ترقی اس نو جوان کے ذمہ ہے۔سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عربی میں گفتگو ہوئی۔اچانک منہ سے نیم بیداری میں الحمد للہ نکل گیا۔پھر غیبی طاقت نے مجھے دبا لیا۔اور میری جان نکال دی۔سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم تشریف لے آئے۔اور آپ کا ہاتھ حضور کے کندے پر ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیارے بچہ کی طرح حضور کو دیکھتے ہیں اور ترقی اسلام چاہتے ہیں۔پھر میری آنکھ کھل گئی۔اور الحمد للہ نکل گیا۔پھر تیسری بار وہی حالت طاری ہوئی۔عجیب لطف۔خوشی کی رات گزری۔بعد نماز فجر جب بیٹھا تھا تو اتفاقیہ طور پر ایک کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فوٹو نکل آیا۔وہی جو رات سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شکل دیکھی تھی بالکل وہی شکل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تھی۔فورا شکرانہ کے نفل ادا کئے۔" (الفضل07 ستمبر 1956ء) -i -۵۹ مکرم صو بیدار عبدالمنان صاحب کے دو خواب "1946 ء کا واقعہ ہے جبکہ میں فوج سے ریلیز ہو کر قادیان شریف آیا۔میں حضور کی مجلس علم و عرفان میں جایا کرتا تھا۔ان دنوں حضور قرآن کریم کی تفسیر فرمایا کرتے تھے۔ایک دن