جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 182 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 182

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 182 ۴۷ مکرم جناب مولا بخش صاحب ولد قطب الدین قوم آرا ئیں سکنہ موضع گوکھو وال چک نمبر 276 تحصیل و ضلع لائل پور (فیصل آباد ) حال سکنہ چک نمبر 120 تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یارخاں "1907ء یا 1908ء میں میں نے یہ خواب دیکھا کہ سیڑھی کی طرح ڈنڈوں کا پل بنا ہوا ہے۔ان ڈنڈوں کا رنگ آسمانی ہے۔لوگ اسے پل صراط کہتے ہیں۔اور اس پر سے لوگ گذرتے جارہے ہیں اور کئی اس سے گر بھی رہے ہیں میں بھی اس پل پر سے گذر کر دوسری طرف چلا گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بڑا وسیع میدان ہے اور اس میں مخلوقات کا بڑا ہجوم ہے۔پھر میں نے دیکھا کہ مغرب کی طرف لوگ بڑے زور سے یہ کہتے ہوئے دوڑے جار ہے ہیں کہ نبی کریم آگئے۔نبی کریم آگئے۔میں بھی ان کے ہمراہ دوڑ پڑا۔وہاں جا کر دیکھتا ہوں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور حضور کی ریش مبارک پر سرخ مہندی لگی ہوئی ہے۔میں کرسی کو پکڑ کر کھڑا ہی تھا کہ پھر دیکھتا ہوں کہ لوگ مشرق کو دوڑ پڑے ہیں یہ کہتے ہوئے رسول اللہ آگئے رسول اللہ آگئے۔میں بھی وہاں سے دوڑ پڑا اور سب سے پہلے میں وہاں پہنچا۔تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔میں دیکھ کر کہنے لگا یہ تو ہمارے میاں صاحب ہیں۔لوگ کہنے لگے یہی تو رسول اللہ ہیں تو اور کیا چاہتا ہے۔پھر بیدار ہو گیا۔" تاریخ تحریر 30 جولائی 1939 ء) بشارات رحمانیہ جلد 1 صفحہ 407-406)