جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 171 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 171

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 171 ۳۷ مکرمہ اہلیہ ملک کرم الہی صاحب ضلعدار نہر کی خواب " میں نے خواب میں دیکھا کہ میں خانہ کعبہ میں کھڑی ہوں اور اس منبر کے پاس کھڑی ہوں جس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم وعظ فرمایا کرتے۔اتنے میں ظہر کی اذان ہوگئی اور لوگ کہتے ہیں۔کوئی بڑا بزرگ جماعت کروانے لگا ہے بڑا فراخ صحن ہے اس میں قریباً دو تین ہزار آدمی جمع ہیں اور بڑے استعجاب سے امام کا انتظار کر رہے ہیں اتنے میں آپ تشریف لے آئے ہیں اور جماعت کروانے لگے ہیں میں ایک بالا خانے پر نماز پڑھنے لگی ہوں اتنے میں بارش شروع ہوگئی تمام حاضرین کے کپڑے تر ہو گئے ہیں اور میں بھی بالا خانہ پر بھیگ گئی ہوں اور آپ کے اور کوٹ سے پانی نیچے آرہا ہے اور صحن میں پانی ہی پانی نظر آتا ہے مگر آپ بلند آواز سے قرآن پڑھ رہے ہیں حتی کہ چار رکعت میں آپ نے سارا قرآن مجید ختم کر دیا ہے۔تب آپ نے پھیرا اور پھر آپ گھر میں تشریف لے گئے ہیں، اور پیچھے پیچھے میں بھی ہوں اور میں جلدی ہی حضرت اماں جان کی خدمت میں حاضر ہو گئی ہوں اور عرض کرتی ہوں کہ میاں صاحب کو مکہ والوں نے بھی اپنا امام پیشوا بنالیا ہے پھر میری آنکھ کھل گئی۔" سلام (الفضل 25 / مارچ 1915ء) ۳۸ مکرم غلام رسول صاحب بدوملہی کی رؤیا "عاجز نے رؤیا دیکھا کہ ایک باغیچہ ہے اس میں ایک مسجد کا تھڑا بنا ہوا ہے اس احاطہ