جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 169 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 169

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 169 لوگ جمع ہیں، اور کچھ چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔اسی اثناء میں کچھ مولوی محمد علی صاحب کے پیچھے مغرب کی جانب چل رہے ہیں اور کچھ لوگ میاں محمود احمد صاحب (حضرت خلیفتہ اسیح الثانی) کے پیچھے مشرق کی طرف چل پڑے ہیں اور میں درمیان میں کھڑا سوچتا ہوں کہ یا الہی میں کس طرف جاؤں۔دیکھا کہ اچانک حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس جگہ تشریف لائے ہیں اور نہایت محبت سے مجھے فرمایا کہ آپ میاں صاحب کے پیچھے چلے جائیں اس کے بعد آپ بیدار ہو گئے۔سیدنا محمود کی خلافت کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہمارے دادا جان کو رویا میں قبل از وقت بتادینا نہایت باعث رحمت و برکت ثابت ہوا۔اس رؤیا کے چند دنوں کے بعد حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل (اللہ آپ سے راضی ہو ) کی وفات ہوگئی۔اس وقت جہاں بعض لوگ بڑے تذبذب اور پریشانی کے عالم میں مبتلا تھے کہ وہ کون سی راہ اختیار کریں۔وہاں ہمارے دادا جان نے حضرت محمود کی بلا تامل بیعت کر لی۔فالحمد للہ علی ذالک" (الفضل 19 اپریل 1964ء) مکرمہ اہلیہ صاحبہ قاضی عبدالرحیم صاحب بھٹی قادیان مندرجہ ذیل خواب جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی اید واللہ تعالی کی خلافت حلقہ کے بارے میں خاکسارہ نے دیکھا ہے۔خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اور اس کی قسم کھا کر لکھواتی ہوں اور وہ یہ ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح اول جب گھوڑے پر سے گر پڑے تھے اور حضور کو بہت