جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 144 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 144

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۹۔حضرت میاں چراغ الدین صاحب کی پوتی کا خواب 144 صبح جمعرات حضرت مسیح موعود حضرت خلیفہ امسیح حضرت میاں محمود احمد صاحب ہمارے گھر میں آئے۔بڑی بڑی چار پانچ ٹوکریاں سیہوں اور شکلتروں کی لائے اور میاں چراغ الدین صاحب اور ان کے کنبہ کے لئے ہیں اور فرمایا تم ان کو کھاؤ اور تم بھی کھاؤ اور فرمایا کہ جلدی کرو کہ ہم نے ہفتہ کو چلے جانا ہے۔بڑا ضروری کام ہے ٹھہر نہیں سکتے۔میاں محمود تمہارے پاس ہے اس کو چار پائی پر بٹھلا کر آپ چلے گئے۔" (الفضل 08 اپریل 1914ء) ۲۰ مکرم محمد حسین صاحب طبیب آف بھیرہ کا رویا "میرا ایک پرانا رویا جو حضرت مغفور مسیح موعود علیہ السلام کا تصدیق شدہ اور حضور حضرت خلیفتہ المسیح کی خدمت میں نہایت پسند یدہ اور منظور شدہ تھا۔اس وقت اس کا ظاہر کرنا ضروری ہے۔جس سال حضرت اقدس نے عبد اللہ آتھم سے جنگ مقدس کر کے دارالامان کا ارادہ کیا تھا۔اُن دنوں میں خاکسار بھی حضرت کے ہمراہ امرتسر میں تھا۔مجھے رویا میں دکھلایا گیا کہ ایک بڑے گہرے سمندر میں طوفان آیا ہوا ہے مگر ایسا شدید طوفان ہے کہ اس کی موجیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔اس سمندر کے کنارے پر حضرت مولوی نور الدین صاحب مرحوم کھڑے ہیں میں نہایت گھبرایا ہوا آپ کی خدمت میں پہنچا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ خدا کا شکر