جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 727
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 727 ۲۵۱ مکرم ذوالفقار علی صاحب سیکرٹری دعوت الی اللہ جماعت چوک دا تازید کا ضلع سیالکوٹ خلافت خامسہ کے انتخاب کی رات خاکسار کو مختلف دعاؤں کی توفیق مل رہی تھی تو اچانک تیزی سے تحریک ہوئی جس کا مفہوم یہ تھا کہ اب باقی دعائیں چھوڑ۔مرزا مسرور صاحب کے لئے بطور خلیفہ دعائیں کرتا رہا۔حضور کی مدد کے لئے میاں خورشید احمد اور ان کے ساتھی کے طور پر میاں انس احمد صاحب کے لئے دعا کیا کر۔پھر دو یا اڑھائی منٹ بعد خلافت خامسہ کے انتخاب کا اعلان ہوگیا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب بطور خلیفتہ المسیح الخامس منتخب ہو گئے ہیں۔( تاریخ تحریر 10 دسمبر 2005ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۲۵۲ مکرمه ماجده اکرم صاحبه صدر لجنہ دارالصدر شرقی ب ربوه یہ اس وقت کا واقعہ ہے کہ جب خلافت خامسہ کا انتخاب ہور ہا تھا۔عاجزہ اپنے شوہر اور بچی کے ہمراہ لائیو نشریات پر خلافت خامسہ کا اعلان کا انتظار کر رہی تھی۔بچی تو سو گئی تھی۔ہم دونوں میاں بیوی کبھی لیٹ کر اور کبھی بیٹھ کر سراپا انتظار تھے۔بے چینی بڑھتی جارہی تھی۔کہ یکدم میرے شوہر مرزا محمد اکرم صاحب بولے کہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ بنیں گے۔عاجزہ نے کہا کہ آپ کو قبل از وقت اس طرح نہیں کہنا چاہیے۔مرزا صاحب کہنے لگے کہ ابھی ابھی ایک نظارہ