جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 716
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۲۳۷ مکرم عبد الرحمن صاحب سرائے سدھو تحصیل کبیر والا ضلع خانیوال 716 انتخاب خلافت خامسہ کی رات خواب میں مجھے بتایا گیا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ بن گئے ہیں آپ کے نام سے خاکسار کو پہلے واقفیت نہ تھی مگر حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات کے بعد آپ کا نام سنے کا موقع پیش آیا جب چوپڑہٹہ میں خدام کی آپس کی گفتگو میں یہ تذکرہ بھی ہوا کہ جناب محترم مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ بھی خلیفہ بن سکتے ہیں۔چنانچہ خاکسار کا دل پہلے ہی اس طرف مائل تھا کہ آپ خلیفہ بنیں گے۔( تاریخ تحریر 26 نومبر 2005ء) ۲۳۸ مکر مہر زبیده بیگم صاحبہ اہلیہ کریم احمدنعیم صاحب ہیوسٹن امریکہ جس دن خلافت خامسہ کا انتخاب ہونا تھا۔رات کو میں نے خواب دیکھا کہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب جنہیں مجھے بچپن میں قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تھا۔کالی اچکن پہنے ہوئے کھڑے ہیں۔ان کے ہاتھ میں کچھ کا غذات ہیں اور دھندلا سا نظر آیا کہ دو پگڑی والے کھڑے ہیں جن کو وہ کا غذات دے رہے ہیں۔صبح اُٹھ کر میں نے یہ خواب اپنی بڑی بیٹی کو نیویارک میں سنائی اور کہا کہ شاید مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ بنیں گے۔بہر حال دعا کرتے رہے اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے غم کو خوشی میں بدلتے ہوئے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو تاج خلافت پہنا دیا۔تاریخ تحریر 20 جون 2004ء)