جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 715 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 715

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۲۳۵۔مسز کنیز اختر صاحب اہلیہ محمد اسلم پرے جہلم 715 انتخاب خلافت کی رات مجھے خواب میں ایک بزرگ ملے ان کی سفید داڑھی تھی اور انہوں نے سفید سوٹ پہنا ہوا ہے۔اور ان کا قد 5 فٹ 6 انچ ہے۔اور ان کا نام بھی بتایا کہ مسرور احمد ہے۔اور وہ آپ کے خلیفہ منتخب ہوئے ہیں۔تاریخ تحریر 25 نومبر 2004ء) ۲۳۶ مکرم بشیر احمد گھمن صاحب کبیر والا ضلع خانیوال خاکسار نے خلافت خامسہ کے انتخاب سے قبل خواب میں دیکھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا چہرہ مبارک واضح طور پر میرے سامنے آیا ہے۔لیکن خواب میں کچھ اور تفہیم نہ ہوئی کہ یہ کس کا چہرہ ہے کیونکہ خاکسار خلافت سے پہلے جب کہ آپ ناظر اعلیٰ تھے ، آپ سے مانوس نہیں تھا، نہ کبھی ملاقات ہوئی اور نہ ہی کبھی چہرہ دیکھا تھا۔تاریخ تحریر 25 نومبر 2005ء)