جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 710
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 710 میرے گھر تشریف لائے ہیں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہتے ہوئے۔میرے بڑے بیٹے یوسف ندیم احمد کے کمرے میں داخل ہوئے ہیں۔۔میں پلنگ پر لیٹا ہوا یکدم کھڑا ہو گیا احتراماً اور سلام کا جواب دیا۔iii۔میرے بیٹے یوسف ندیم احمد کی بیوی لینی ندیم نے خواب میں دیکھا۔کوئی اونچی آواز میں کہہ رہا ہے کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب۔ابن اللہ ہیں۔تاریخ تحریر 14 نومبر 2005ء) ۲۳۰ مکرمه امته النصیر صاحبہ زوجہ منظور احمد صاحب ہری پور ہزارہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی وفات کے بعد ت کے بعد جب نئے خلیفہ المسیح کا نے انتخاب ہو رہا تھا اور ہم سب نوافل اور دعاؤں میں مصروف تھے۔نئے خلیفہ اسیح کے اعلان سے آدھ گھنٹہ قبل میں اپنے پلنگ پر میٹھی دعا کر رہی تھی اسی دوران مجھے اونگھ آگئی اور میں نے دیکھا کہ امام صاحب لندن اعلان فرما رہے ہیں کہ صاحبزادہ مرزا مسرور احمد خلیفہ المسح الخامس منتخب ہو گئے ہیں۔یہ اعلان سنتے ہی خوشی سے میری آنکھ کھل گئی اور میں نے MTA دیکھا کہ ابھی انتخاب کا اعلان نہیں ہوا تھا۔میں نے چاہا کہ میں اپنے میاں کو بتا دوں کہ میں نے کیا دیکھا ہے لیکن پھر میں نے سوچا کہ قبل از وقت ایسی بات بتانا مناسب نہیں اور میں خاموش رہی۔لیکن کچھ دیر بعد جیسے ہی اعلان ہوا تو میں نے سب گھر والوں کو اپنی خواب سے آگاہ کیا۔( تاریخ تحریر 07 دسمبر 2005ء)