جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 693
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے : اور حالانکہ مجھے ان کا پتہ بھی نہیں تھا خلافت کے بعد پتہ چلا۔693 تاریخ تحریر 25 دسمبر 2005ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۱۵۔مکرم محمد منور عابد صاحب۔جرمنی مورخہ 22 را پریل 2003 ء شام قریباً 5:30 بیت فضل لندن کے پہلو میں بیٹھے ہوئے یہ دعا کرنے کی توفیق مل رہی تھی۔اے اللہ ! تو نے جسے ہمارے لئے خلیفہ چنا ہے۔اس کے متعلق کم از کم خلافت کمیٹی کے ممبران کی توجہ پھیر دے جب تیرے بندوں نے تیرے خلیفہ کا انتخاب کرنا ہے لہذا ان کے دلوں پر تو اپنے فضل سے اثر ڈال دے اور اپنا فیصلہ جاری فرما دے بس دل کی اسی کیفیت میں بیٹھا تھا۔خلافت کی برکات کے بھی تذکرے ہورہے تھے اور دل میں دعائیں کر رہا تھا۔خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا کہ آسمان پر ایک بہت بڑے بورڈ پر "مسرور " لکھا ہے اس کا رخ آسمان کی طرف تھا ' اور زمین سے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے بورڈ پر اندر کی تحریر نظر آرہی تھی۔تب اللہ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ اس بورڈ کا رخ زمین کی طرف کر دیا جائے۔اور پھر ایک چمکار پیدا ہوئی اور آسمانی روشنیوں سے اس بورڈ پر ایسی تجلی ہوئی کہ وہ لفظ " مسرور " اس بورڈ سے روشنیوں میں مل کر زمین کی طرف سفر کرنے لگا اور اس نظارہ میں ان روشنیوں نے میرے دل کو بھی چھوا۔نظارہ کے وقت میرے ہمراہ میرے بھائی عبد اللہ سپرا اور مکرم لقمان مجوکہ اور