جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 692 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 692

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے ۲۱۳ مکرمہ شمیم ارشد صاحبه زوجه محمد ارشد ظفر دارالیمن سطحی حمد ر بوه 692 حضرت ماریہ صیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات کے بعد جب خلافت خامسہ کا انتخاب ہونا تھا۔پریشانی کی حالت میں دعا کر کے سوئی تو رات کو خواب میں دیکھا کہ ٹی وی کی سکرین پر لکھا ہوا آرہا ہے کہ مرزا مسرور احمد خلیفہ منتخب ہوگئے ہیں اور ابھی اعلان نہیں ہوا اور میں بار بار اس کو پڑھتی ہوں کہ اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔میں اس وقت ان کا نام بھی نہیں جانتی تھی کہ وہ کہاں رہتے ہیں اور کون ہیں۔اس خواب کے متعلق میں نے اپنے خاوند کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ دعا کریں۔( تاریخ تحریر 05/جولائی 2006ء) ۲۱۴۔مکرمہ شاہدہ بیگم صاحبه ربوه جب حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ فوت ہوئے یہ اُن دنوں کی بات ہے جس دن خلافت خامسہ کا انتخاب ہونا تھا۔ان دنوں ہمارے گھر کیبل نہیں تھی ہم ہمسایوں کے گھر جا کر دیکھتے رہے ہیں۔رات کو خواب میں مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی مجھے کہ رہا ہے کہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ منتخب ہو چکے ہیں۔صبح اٹھی پتہ کیا تو واقعی حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ہی خلیفہ منتخب ہوئے تھے