جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 633 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 633

633 خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے ۱۴۲۔مکرم ایس اے کیو سیف الدین صاحب۔انڈیا میں نے 18 اپریل 2003ء کی رات کو دیکھا کہ میں دھوان سا ہی یہ سن کر گیا ہوں کہ سید یعقوب الرحمان صاحب کا انتقال ہو گیا ہے۔(یعقوب الرحمن جماعت دھوان ساہی کے مخلص دوست ہیں ) دوسرے لوگ بھی تھے۔میں نے دیکھا کہ ان کی لاش پڑی ہوئی ہے اور لوگ دیکھ رہے ہیں اور میں بھی افسوس کے ساتھ دیکھ رہا ہوں۔دوسرے دن 19 اپریل کو خبر ملی کہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کی وفات ہو گئی ہے۔خواب کی تفہیم تو ہم لوگ معمولی آدمی کیا کریں۔میں نے اپنی جانب سے یہ تفہیم کی (i) جناب یعقوب الرحمن کی عمر 90 سال ہے اس لئے حضور کی عمر لمبی ہوگی۔(ii) نبی حضرت یعقوب علیہ السلام کے لڑکے یوسف علیہ السلام کی صفت لے کر حضرت مرزا مسرور احمد آئے ہیں۔لیکن اپنے اور بریگا نوں کی طرف سے کچھ ہلکی سی مخالفت ہوگی جس طرح حضرت یوسف علیہ السلام گھرے ہوئے تھے۔لیکن اللہ تعالیٰ روح القدس کے ذریعہ بہت بلندشان والا بنادے گا۔اور مطلع بالکل صاف کر دے گا اور زبر دست ذہن و فہم دے گا اور درجات بلند کرے گا اور حضور کا حسن سلوک مخالفوں کے دل جیت لے گا۔( تاریخ تحریر 07 ستمبر 2004ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔