جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 632
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۱۴۰۔مکرم ملک اکمل محمود اختر صاحب۔جرمنی 632 19 / اپریل 2003ء سے 2 دن پہلے تہجد کی نماز پڑھنے کے بعد آرام کرنے لیٹ گیا۔تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ میری اہلیہ ( نصرت ) مجھے کہہ رہی ہے کہ کھانا کب آئے گا تو آواز آتی ہے کہ یوسف پہنچنے والا ہے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے تو میں نے اپنی اہلیہ کو کہا کہ عجیب وغریب خواب آئی ہے۔2 دن کے بعد پیارے حضور حضرت خلیفہ اسیح الرابع (رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات ہوگئی اور اللہ تعالیٰ نے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کو خلیفہ مقرر کر دیا۔جن کو خواب میں "یوسف" کہا گیا تھا۔( تاریخ تحریر 26 /اپریل 2003ء) ۱۴۱ مکرم مقبول احمد صاحب ولد شریف احمد صاحب چک نمبر 96 گ ب ضلع فیصل آباد خاکسار نے 18 اپریل 2003ء بروز جمعہ کی رات خواب دیکھا کہ آئندہ خطبہ جمعہ نئے خلیفہ صاحب پڑھائیں گے اور نئے خلیفہ صاحب کا نام بھی بتایا گیا مسرور احمد " لیکن یہ نام خاکسار کی زبان پر نہیں چڑھ رہا تھا یا آرہا تھا۔جب خلافت خامسہ کا انتخاب ہوا اور پیارے حضور کا نام سنا تو پھر یاد آ گیا کہ یہی تو وہی نام ہے یعنی ( مسرور احمد ) یہ نام حضور کے خلیفہ بننے کے کافی دیر کے بعد خاکسار کی زبان پر چڑھا یا بول سکا۔کیونکہ اس وقت میری عمر 80 سال تھی اور میں زیادہ پڑھا لکھا بھی نہیں ہوں۔تاریخ تحریر 10 دسمبر 2005ء)