جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 631
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ii۔631 ان سے گلے ملتے ہوئے کہ رہی ہوں آپ آ بھی گئیں۔میری طبیعت پر ان دونوں خوابوں کا گہرا اثر تھا۔حضور ( رحمہ اللہ ) کی وفات پر کچھ تعبیر سمجھ آئی کہ آنے والی خلافت اور جانے والی خلافت دونوں کا تعلق صاحبزادی بی بی امتہ الحکیم صاحبہ مرحومہ سے ہی ہے اور شوکت سلطان صاحبہ سے ملنا آپ کو خدا سے ملنے والی روحانی سلطنت اور اس کی شوکت کا بیان ہے الحمد للہ۔خلافت خامسہ کے بارے میں میں نے رمضان المبارک کے دوران 4 / جنوری 2001 ء کو عین سحری کے وقت یہ خواب دیکھا کہ ایک گھر ہے جس میں چار پائی پر ایک نوجوان بیٹھا ہوا ہے اور پھر ایک دم اٹھ کر کھڑا ہو گیا ہے۔نہایت سادہ دبلا پتلا سا اور شرٹ پینٹ پہن رکھی ہے۔مجھے بڑی انکساری سے کہنے لگا کہ میں آگے بڑھنے کے لئے نظام جماعت سے اجازت لینی چاہتا ہوں۔یہ بات سن کر میں کہتی ہوں۔اب اجازت کی کیا ضرورت ہے جب که اختیارات سارے مل گئے ہیں جب بات کر رہا ہوتا ہے اس کے اوپر والے سارے دانت کسی قدر نمایاں نظر آرہے ہیں اور یوں محسوس ہوا کہ اس کا خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تعلق ہے اور یہ ہونے والا خلیفہ ہے۔اور جب نظر پھیر کر پیچھے دیکھتی ہوں تو پہلی چار پائی سے ذرا ہٹ کر ایک اور چار پائی بھی ہے جس پر حضرت خلیفۃ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) بیٹھے ہوئے ہیں۔لیکن ذرا اندھیرا ہے۔اس پر میری آنکھ کھل گئی۔فکر و تشویش سے میں چار پائی سے اٹھ گئی اور بہت درد دل سے حضور ( رحمہ اللہ ) کی صحت ولمبی عمر کے لئے دعا کی۔( تاریخ تحریر 21 رمئی 2003ء)