جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 624
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 624 صحت سلامتی کی دعا مانگ رہی ہے اور میں موجودہ وقت کے خلیفہ کے ہاتھ پر بیعت کر چکا ہوں۔( تاریخ تحریر 17 ستمبر 2003ء) ۱۳۳- مکرمہ شاہدہ داؤد صاحبہ بنوور جرمنی میں نے خواب میں دیکھا کہ میں سمندر کے کنارے ریت پر چلتی جارہی ہوں سامنے دیکھتی ہوں بہت بڑ اسمندر ہے اور شام کے وقت سمندر کے آخری کنارے پر شفق کی روشنی میں ایک سورج غروب ہو رہا ہے اور جب سورج غروب ہوتا ہے ساتھ ہی آرام کے ساتھ اُسی وقت اور نیا سورج طلوع ہو جاتا ہے۔میری اس خواب کے ایک ہفتہ بعد ہی میرے پیارے امام حضرت خلیفة المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) ہمارے سے جدا ہو گئے۔وہ خواب میں دیکھا ہوا نظارہ آج بھی میرے دل پر نقش ہے اور اسی طرح جو ایک نیا سورج ہمارے لئے نئی روشنی کی طرح طلوع ہوا ہے۔تاریخ تحریر 05 / جنوری 2006ء)