جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 623 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 623

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۱۳۲ مکرم مرزا امجد بیگ صاحب کا مٹھہ۔کشن گنج۔انڈیا 623 میں نے حضرت طلیقہ مسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کے وصال سے تین روز پہلے خواب دیکھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایک دیوار کے پاس جو بیت الذکر ہوسکتی ہے تشریف رکھتے ہیں اور کچھ بزرگ ان کے دائیں بائیں افسردہ سے کھڑے ہیں میں بھی ان میں سامنے کی طرف کھڑا ہوں اور تعجب کر رہا ہوں کہ ابھی ماجرا کیا ہےجو یہاں پر حضرات افسردہ تشریف رکھتے ہیں۔ویسے مجھے یہ تو معلوم تھا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) اب خدا کے فضل وکرم سے صحت یاب ہو رہے ہیں کیونکہ یہ تو میں تصور نہیں کر سکتا تھا کہ آنے والے وقت میں کوئی ایسی انہونی بات ہونے والی ہے جو نا قابل تلافی ہوگی کیونکہ کل میں جے پورامیر جماعت سے حضور کی صحت کے متعلق معلوم کر چکا تھا اس لئے اس بات کا بھی خواب کی حالت میں مجھے احساس تھا اس لئے تعجب کے ساتھ حیرت زدہ تھا اسی لمحہ ہمیں خبر ملی کہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع (رحمہ اللہ وفات پاچکے ہیں۔حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ المسیح کے ساتھ جو بزرگ کھڑے ہوئے تھے ان میں بے چینی ہی دیکھی تو میں نے ان بزرگوں سے عرض کیا دیکھ خلافت راشدہ کے چوتھے خلیفہ کے بعد جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے ساتھ ہو رہا ہے وہ سب آپ کی ہماری اور ساری دنیا کی آنکھوں کے سامنے ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد ہماری خلافت خلافت علی منھاج النبوۃ ہے۔میں آج حضور کے ہاتھ پر بیعت کر رہا ہوں۔آپ سے بھی گزارش ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔صبح ظہر کا وقت تھا میری بچی شبانہ بیگم فجر کی نماز پڑھا رہی تھی اور حضور کے صحت و سلامتی کی دعا سجدے میں مانگ رہی تھی کیونکہ شبانہ کو حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) سے بے حد خلوص محبت تھی میں فکر مند ہو گیا سوچ رہا تھا خدایا یہ کیسا خواب ہے جو تو مجھے بتا چکا ہے بچی