جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 610 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 610

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 610 سجدہ میں جاتے ہیں اور گریہ وزاری کے ساتھ لمبی دعا کرتے ہیں۔اور قریب موجود ایک روشن ڈبے سے خدا تعالی کی یہ پر شوکت آواز آتی ہے " میں نے بخش دیا۔میں نے قبول کیا"۔اس کے بعد کیا دیکھتا ہوں کہ صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خطبہ جمعہ دینے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں سامنے صف پر تین چار افراد ہیں اس پر سامنے موجود ایک سفید پوش ، سفید داڑھی والے بزرگ کھڑے ہو کر درخواست کرتے ہیں کہ حاضرین کی تعداد کم ہے کچھ انتظار کر لیں اس پر صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کچھ توقف فرماتے ہیں اور پھر خطبہ دینا شروع کرتے ہیں۔اس کے بعد خاکسار کی آنکھ کھل گئی اور فجر کی آذان ہو رہی تھی۔اس خواب کا خاکسار کے ذہن پر گہرا اثر تھا۔اور کامل یقین تھا کہ خدا تعالیٰ صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کو امامت کے مقام پر فائز کرے گا۔لیکن یہ ذہن میں بالکل نہیں تھا کہ یہ وقت بالکل قریب ہے۔( تاریخ تحریر 24 را پریل 2003ء) ☆۔۔۔مکرم عزیز احمد بھٹی صاحب صدر جماعت ناصر آباد فارم میر پور خاص سندھ خلافت خامسہ کے انتخاب سے چند دن قبل صبح کی نماز سے پہلے خاکسار نے خواب دیکھی کہ ایک خوبصورت اور سرسبز شاندار پہاڑی جگہ ہے جہاں پر میں بیٹھا ہوں۔دو تین افراد میرے پاس آئے ہیں۔سب نے بہت ہی خوبصورت سفید کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔نورانی چہرے ہیں۔