جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 609
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 609 خاکسار بیت سے باہر آیا ایک دوست ملے جنہیں میں نہیں جانتا ہوں۔کہنے لگے۔آئندہ لگتا ہے مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ بنیں گے۔یہ بات کہہ کر وہ دوسری طرف کو چلے گئے میں بھی ایک طرف کو ہولیا۔سب سے پہلے بیدار ہونے کے بعد خاکسار نے مکرم مغفور احمد قمر مربی سلسلہ کو خواب سنائی۔اور میں نے کہا کہ مجھے بالکل سمجھ نہیں آئی اس کا کیا مطلب ہے۔مغفور صاحب نے کہا کہ بس اپنے تک رکھنا کسی اور کو نہ بتانا۔19 اپریل 2003ء کو جب حضرت خلیفۃ اسح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات ہوئی۔تو اگلے روز خاکسار نے محترم امیر صاحب ضلع اوکاڑہ کے استفسار پر یہ خواب انہیں سنائی۔( تاریخ تحریر 24 اپریل 2003ء) ۱۱۸ مکرم ظفر احمد ظفر صاحب مربی سلسلہ منصوبہ بندی کمیٹی ربوه خاکسار نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات سے تقریبا دس روز قبل ایک خواب میں دیکھا کہ ہم بیت الاظہار میں جہاں نماز ظہر باجماعت ادا کرتے ہیں نماز کے لئے صفوں میں بیٹھے ہیں۔دیگر احباب کے علاوہ صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب اور سید قمر سلیمان احمد صاحب وکیل وقف نو بھی موجود ہیں۔غالباً مکرم فخر الحق شمس مربی سلسلہ کی والدہ کی نماز جنازہ پڑھانی ہے۔صاحبزادہ مرزا غلام احمد دیگر سب لوگ سید قمر سلیمان احمد صاحب کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ جنازہ آپ پڑھائیں۔سید قمر سلیمان احمد صاحب سادہ لباس اور سادہ سی ٹوپی پہنے ہوتے ہیں۔ہم ب سید قمر سلیمان احمد صاحب کی اقتداء میں نماز شروع کرتے ہیں۔سید قمر سلیمان احمد صاحب