جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 608
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۶ مکرمہ امتہ الشافی صاحبہ اہلیہ مکرم ڈاکٹر نصیر احمد شریف حبیب کالونی عزیز بھٹی روڈ ایبٹ آباد 608 عاجز و نے حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات سے چھدرد دن پہلے خواب دیکھی کہ حضرت خلیفة السبع الرابع ( رحمه الله ) بیت الذکر میں وضو کر رہے ہیں اور کچھ آدمی کوئی چیز ڈھونڈ رہے ہیں میں نے پوچھا کہ کیا تلاش کر رہے ہو تو انہوں نے بتایا کہ حضور کی گاڑی کی چانی گم ہوگئی ہے۔میں نے کہا کہ اگر میں آپ کو چابی ڈھونہ دوں تو مجھے کیا انعام دیں گے۔آگے سے انہوں نے کوئی جواب دیا جو میں بھول گئی ہوں۔پھر میں چابیوں کا گچھا ڈھونڈ کر دیتی ہوں وہ چابیاں لے کر ایک شخص جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان میں سے ہیں ان کو دے دیتے ہیں میرے ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ یہ خواب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی وفات کی طرف اشارہ تھا۔( تاریخ تحریر 15 دسمبر 2005ء) مکرم محمد اقبال عابد صاحب۔مربی سلسلہ ضلع اوکاڑہ خاکسار نے 07 اپریل 2003ء کو نماز تہجد کے وقت خواب میں دیکھا کہ ربوہ میں ایک بیت احمد یہ میں خلافت کے موضوع پر جلسہ ہورہا ہے علماء تقاریر کر رہے ہیں۔جلسہ ختم ہوا۔