جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 594
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۱۰۰ مکرمہ رخسانہ مشتاق صاحبہ سیکرٹری ناصرات لنگے ضلع گجرات 594 عاجزہ نے خواب میں دیکھا کہ میں اور حضرت مرزا مسرور احمد صاحب اور بہت سارے لوگ دار الضیافت ربوہ میں اکھٹے ہیں اور لوگ قطار میں آپ سے ملتے ہیں میں آپ سے تھوڑے فاصلہ پر کھڑی تھی۔اسی اثناء میں آپ نے میری طرف دیکھا اور مسکرائے تب میری آنکھ کھل گئی۔تاریخ تحریر 25 نومبر 2005ء) ۱۰۱۔مکرم بشارت احمد انیس صاحب ایڈیشنل نیشنل سیکرٹری تبلیغ جرمنی میرے بیٹے عزیزم عزت احمد جس کی عمر 12 سال ہے نے مجھے بتایا کہ اس نے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو پہلے ہی خواب میں دیکھ لیا تھا اور جب آپ خلیفہ بننے کے بعد TV پر دکھائی دیئے تو اس نے پہچان لیا۔( تاریخ تحریرا پریل 2003ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔