جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 579
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 579 جیب سے روپے نکالے تو میں نے دیکھا کہ ان پر حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کی تصویر بنی ہوئی ہے۔اچانک یہ رقم M۔T۔A میں بدل گئی۔پھر دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ نے احرام باندھا ہوا ہے اور حج کر رہے ہیں۔اس کے بعد آپ کو گلاب کے ہار پہنے ہوئے دیکھا۔تاریخ تحریر 15 جنوری 2005ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔۸۷ مکرم فضل الہی بشیر صاحب۔دار البرکات ربوہ خاکسار ایک دن دو پہر کو سویا ہوا تھا کہ خواب میں دیکھتا ہوں کہ خاکسار حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ سے ملاقات کر رہا ہے کہ اتنے میں اندرون خانہ سے ایک نو عمر لڑکی آئی ہے۔حضور نے بے تکلفی سے فرمایا کہ " یہ میری تیجی خادمہ ہے " یعنی یہ میری تیسری خادمہ ہے۔خاکسار حضور سے عرض کر رہا ہے کہ حضور ! ہم گنہ گار جو کچھ کام کر رہے ہیں آپ کے ہی طفیل یعنی اس کی توفیق بھی آپ کی وجہ سے ہے اور اس کا اجر بھی آپ کو ہی ملے گا۔ہم تو کچھ بھی نہیں ہیں۔گفتگو کے بعد رخصت ہوتے وقت حضور سے مصافحہ کیا اور عرض کی کہ میرے ماتھا پر بوسہ دے دیں۔حضور نے انکار کیا مگر ساتھ ہی گلے لگالیا اور جب میں آپ کے دائیں طرف بغلگیر ہوا تو حضور نے خاکسار کی گردن پر دیر تک بو سے دیئے اور اس برکت پر سبحان اللہ اور الحمد للہ کا ورد کرتا رہا اور اس خوش قسمتی پر خدا کا بہت شکر ادا کیا۔حضور نے مجھے اپنے جسم سے اس طرح چمٹا لیا کہ پاؤں سے لے کر سر تک دونوں جسموں میں کوئی خلا نہ رہا۔الحمد للہ۔