جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 554
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 554 ہے۔کافی دیر کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب تشریف لاتے ہیں اور ایک جگہ کرسی پر تشریف رکھتے ہیں۔مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب آپ کے ہاتھ میں الیس الله بکاف عبدہ والی انگوٹھی پہناتے ہیں اور مکر مہ صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ آپ کے سر پر پگڑی پہناتی ہیں۔مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز یعنی حضرت مرزا مسرور احمد صاحب تشریف لا رہے ہیں۔تاریخ تحریر 03 / مارچ 2006ء) مکرم رفیق مبارک میر صاحب واقف زندگی وکالت علیاء ر بوه خاکسار نے یکم را پریل 2002ء کو خواب میں دیکھا کہ خاکسار اپنی چھوٹی ہمشیرہ محتر مہ شوکت سلطانہ صاحبہ کے ساتھ بیت مہدی گولبازار سے دارالصدر کی طرف پیدل جارہا ہے۔دفاتر صدر انجمن احمدیہ کے گیٹ کے سامنے ایک لمبی سیاہ رنگ کی کار ( لیموزین) کھڑی ہے اور گیٹ اور کار کے درمیان راستہ کے دونوں جانب اطفال، خدام الاحمدیہ کے سکارف پہنے کھڑے ہیں۔خواب میں پوچھنے پر کوئی بتا تا ہے کہ حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) دفا تر کے معائنہ پر تشریف لائے ہوئے ہیں۔تھوڑی دیر میں حضور مکرم صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے ساتھ گیٹ سے باہر تشریف لاتے ہیں۔خاکسار حضور کے ساتھ مصافحہ کا شرف حاصل کرتا ہے۔حضور از راہ شفقت خاکسار اور چھوٹی ہمشیرہ کوساتھ گاڑی میں بٹھا لیتے ہیں۔اس