جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 490 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 490

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 490 ہوئے ہے کہ کہیں بھیڑ میں کھانا گر نہ جائے اور وہ شخص آواز لگا رہا ہے کہ یہ میاں صاحب کی افطاری ہے۔پھر محترم صاحبزادہ صاحب کے دفتر کے باہر والے لان میں ایک چھوٹا سا ٹیبل رکھا جاتا ہے اور ایک کرسی بھی۔اور وہ کھانا آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی اعلان کیا جاتا ہے کہ باقی احباب دار الضیافت میں افطاری کریں گے۔میں نے یہ خواب اپنی والدہ کو سنایا تو انہوں نے کہا کہ مرزا مسرور صاحب ضرور خلافت پر مامور ہوں گے۔( تاریخ تحریر 21 رمئی 2003ء) مکرم صوفی بشارت احمد الرحمن صاحب مرحوم۔ربوہ مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب کا ایک مضمون " مکرم صوفی بشارت الرحمن صاحب کی یاد میں " روز نامہ الفضل 29 جنوری 2005ء میں شائع ہوا۔جس میں آپ نے لکھا کہ 1990ء یا1991ء کی بات ہے میں نے مکرم صوفی صاحب سے ذکر کیا کہ قادیان سے شائع شدہ ایک کتابچہ "خلافت اور مجددیت " میرے پاس ہے جس میں حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمہ اللہ کا انصار اللہ کے اجتماع 1968 ء کا ایک اہم خطاب اور چودھویں اور پندرھویں صدی کے سنگم پر مختلف ممالک کے جلسہ ہائے سالانہ کے لئے پیغام چھپے ہوئے ہیں۔انہوں نے وہ کتابچہ پڑھنے کے لئے لیا اور جب واپس لینے کے لئے گیا تو پھر خلافت کے سلسلہ پر ہی گفتگو ہوتی رہی اور اپنی ایک رؤیا کا ذکر کیا کہ انہیں اشارہ بتا دیا گیا ہے کہ خلافت خامسہ کے اعلیٰ منصب پر کون متمکن ہوں گے۔کہنے لگے جو شخصیت دکھائی گئی ہے وہ ابھی بہت کم عمر اور