جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 482
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 482 تذکرہ پڑھتے ہوئے الہام نظر سے گزرا پہلے بھی کئی بار پڑھا تھا۔اب جو پڑھا تو یوں معلوم ہوا یہ تو حضور کے لئے ہے۔حضور کے زمانہ سے ہی تعلق رکھتا ہے۔الہام یوں ہے۔(1) انی معک یا ابن رسول الله (۲) سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کرو علی دین واحد حضرت مسیح موعود ( ا ) لکھا ہوا حاشیہ اور Photo Start بھجوا رہا ہوں۔خدا تعالیٰ حضور کا حافظ و ناصر ہو۔مرزا منصور احمد یہ نظارہ تو ہم روز دیکھ رہے ہیں اس میں تو شک نہیں۔خاکسار مرز ا منصور احمد اس مکتوب گرامی کے سوا چھ سال بعد سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع 19 را پر یل 2003ء کولندن وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے صبح انتقال فرما گئے جس پر حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ نے دنیا بھر کی جماعتوں کو اطلاع دیتے ہوئے تحریر فرمایا۔" ہمیں یقین ہے اور کامل یقین ہے اور ہمارا سو سال سے زیادہ عرصہ کا تجربہ اس بات پر گواہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے کبھی جماعت احمدیہ کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا۔اب بھی وہی خدا ہمارا حامی اور مددگار اور محافظ ہوگا۔" الفضل انٹر نیشنل لندن 25 اپریل 2003ء) اس اطلاع عام کے تیسرے روز خلافت خامسہ کے انقلاب آفریں اور پُر انوار دور مبارک کا آغاز ہوا۔