جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 38 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 38

خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 38 ہیں۔آپ ایک بے مثال وجود ہیں جس کے ایک ایک لمحہ سے انوار کی نہریں بہتی اور ایک ایک رشحہ سے فکروں کے مشروب پھوٹتے ہیں اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور وہ خَيْرُ الْوَاهِبِین ہے۔آپ نُخْبَةُ الْمُتَكَلِّمِينَ اور زُبُدَةُ الْمُؤْلِفِينُ ہیں لوگ آپ کے آب زلال سے پیتے اور آپ کی گفتگو کی شیشیاں شراب طہور کی طرح خرید تے ہیں۔آپ ابرار واخیار، اور مومنوں کا فخر ہیں۔۔۔۔آپ نہایت ذکی الذهن حديد الفؤاد، فصيح اللسان، نخبة الابرار اور زبدۃ الاخیار ہیں آپ کو سخاوت اور مال عطا کیا گیا ہے۔امیدیں آپ کے ساتھ وابستہ کی گئی ہیں۔پس آپ خدام دین کے سردار ہیں اور میں آپ پر رشک کرنے والوں میں سے ہوں۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے آپ پر قسم قسم کے انعام کئے ہیں اور آپ کی بقاء کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کی مدد کی ہے۔آپ کو میرے دل سے عجیب تعلق ہے میری محبت میں قسم قسم کی ملامتیں اور بد زبانیاں اور وطن مالوف اور دوستوں کی مفارقت اختیار کرتے ہیں میرے کلام سننے کے لئے آپ پر وطن کی جدائی آسان ہے۔اور میرے مقام کی محبت کے لئے آپ اپنے اصلی وطن کی یاد تک چھوڑ دیتے ہیں اور میرے ہر ایک امر میں میری اس طرح پیروی کرتے ہیں جیسے نبض کی حرکت تنفس کی حرکت کی پیروی کرتی ہے اور میں آپ کو اپنی رضا میں فانیوں کی طرح دیکھتا ہوں جب آپ سے سوال کیا جاتا ہے تو بلا توقف پورا کرتے ہیں اور جب کسی کام کی طرف مدعو کیا جاتا ہے تو آپ سب سے پہلے لبیک کہنے والوں میں سے ہوتے ہیں۔آپ کا دل سلیم خلق عظیم اور کرم ابر کثیر کی طرح ہے۔آپ کی صحبت بدحالوں کے دلوں کو سنوارتی ہے اور آپ کا حملہ دین کے دشمنوں پر شیر بر کے حملہ کی طرح ہوتا ہے۔آپ نے آریوں کے مسائل کو کھودا اور نقب لگا کر ان بیوقوفوں کی زمین میں اترے اور ان کا تعاقب کیا اور ان کی زمین میں زلزلہ بپا کر دیا اور اپنی کتابوں کو مکذبین کے رسوا کرنے کے لئے نیزوں کی طرح سیدھا کیا۔خدا تعالیٰ نے آپ کے ہاتھ پر ہندوؤں کو شرمندہ کیا۔۔۔اور وہ مردوں کی طرح ہو گئے۔پھر