جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 387 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 387

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 387 وقت گھمن صاحب نے بتایا کہ میں نے تعبیر اس کی یہ لگائی تھی کہ حضور فوت ہو جائیں گے مگر تعبیر میں نے نہ بتائی۔( تاریخ تحریر 10 رنومبر 1982ء) -i مکرم طارق انور صاحب لیاقت میڈیکل کالج جامشورو 25 اکتوبر 1981ء بروز اتوار اجتماع خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے آخری دن ربوہ میں خاکسار نماز فجر ادا کر رہا تھا۔کہ رکوع سے قیام کی حالت میں آتے ہوئے ذراسی غنودگی طاری ہوئی اور سامنے ایک بینر نظر آیا جس پر یہ الفاظ لکھے ہوئے تھے۔رفیع ( کچھ بغیر اعراب کے عربی الفاظ جو پڑھے نہیں گئے ) لَهُمْ اور لھم کے اوپر کراس لگا ہوا تھا۔خاکسار نے یہ بات حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو بتلائی تو آپ نے فرمایا کہ " حضرت خلیفہ امسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کوکھو میں نے حضرت خلیفہ لمسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی خدمت میں اسے پہلے ہی بھیج دیا تھا۔-ii " 9 نومبر 1981ءکو خواب میں دیکھا کہ کوئی اجتماع ہو رہا ہے۔غالبا ر بوہ ہی کا منظر ہے۔ایک عارضی بنے ہوئے ہوٹل میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب تشریف فرما ہیں۔اور چائے پی رہے ہیں۔میں بھی پاس بیٹھا ہوں۔مجھے فرماتے ہیں " آپ کا کام بڑا چھا جارہا ہے لیکن ایک دو شعبہ آپ کے بالکل Dead ہیں ان کے متعلق بھی توجہ دیں " ویسے آپ خوش نظر آ رہے ہیں۔یہ خواب بھی خاکسار نے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو