جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 372 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 372

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے لوگوں کے فیصلے کر رہے ہیں۔372 یہ خواب میں نے جناب مجیب الرحمن در دصاحب قائد ضلع لاہور اور مکرم شیخ محمد حنیف صاحب امیر جماعت کوئٹہ کو سنایا تھا اور وہ اس بات کے گواہ ہیں۔میرے دل میں اسی وقت سے یہ پختہ خیال تھا کہ قوم کا لیڈر ہونا اور فیصلے کرنا خلیفہ ہی کا کام ہوتا ہے اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ خلافت کے مقام پر سرفراز فرمائے گا۔ان دوسالوں میں بارہا حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سے ملاقات ہوئی لیکن میں نے اس خواب کا تذکرہ ان سے کبھی نہیں کیا صرف اس خیال سے کہ ایک خلیفہ کی موجودگی میں اس قسم کے خواب متعلقہ شخص کو نہیں سنانے چاہیں۔تاریخ تحریر 29 /اکتوبر 1982ء) ۴۷ مکرم سید عبد السلام صاحب معلم جماعت احمد یہ حلقہ دستگیر سوسائٹی کراچی میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ربوہ میں ایوان محمود کے قریب کھڑا ہوں اور حضرت خلیفہ لمسیح الثالث ( رحمہ اللہ ایوان محمود کے سٹیج پر کھڑے ہیں لیکن حضور کا رخ انو رمشرق کی طرف تھا۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ حضور کی صدارت میں نئی خلافت کا انتخاب ہو رہا ہے۔اور اس کے فوراً بعد معلوم ہوتا ہے کہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب اس وقت وقف جدید کے مین گیٹ پر سفید لباس پہنے کھڑے ہیں اور آپ کے ارد گرد زیادہ تر نوجوان ہیں انہوں نے بھی سفید لباس پہن رکھے ہیں۔پھر میں نے