جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 366 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 366

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے i۔۳۸ مکرم حنیف احمدمحمود صاحب مربی سلسلہ بد و ملی ضلع سیالکوٹ حال نائب ناظر اصلاح وارشاد مرکزیہ 366 اگست 1979ء کی ایک رات کی بات ہے کہ خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ وفات پاگئے ہیں۔اور جماعت کی طرف سے اعلان ہورہا ہے کہ خلیفہ مسیح الرابع حضرت مرزا طاہر احمد صاحب ہوں گے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔۔اس خواب سے غالباً دو اڑھائی سال قبل جبکہ خاکسار جامعہ احمدیہ کا طالب علم تھا بعینہ اسی طرح کی خواب دیکھی۔اس خواب میں خاکسار نے دیکھا کہ سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ کی نعش مبارک ایک کھلے میدان میں پڑی ہے۔اور ان کے اردگرد بہت بڑا ہجوم ہے اور وہاں بھی یہی اعلان ہو رہا ہے کہ چوتھے خلیفہ حضرت مرزا طاہراحمد صاحب ہوں گے۔خاکسار نے ہر دو خوابوں کو مصلحت وقت کی بناء پر کسی پر ظاہر نہ کیا۔ہاں دوسری خواب ( جو کہ خاکسار نے اگست 1979 ء کو دیکھی ) کا ذکر خاکسار نے اس وقت بدوملہی جماعت احمدیہ کے صدر محترم عبد الغنی بٹ مرحوم سے کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 21 جون 1982ء)